ابنا: عینی شاہدین کے مطابق دھماکا خیز مواد سے بھری ایک کار کو سرکاری عمارت سے ٹکرایا گیا ہے۔ دوسری جانب الشّباب تنظیم نے حملے کی ذمہ داری قبول کر لی ہے۔ ایک پولیس افسر نے بتایا ہے کہ حملہ آور سرکاری عمارت کے اندر داخل ہونے کی کوشش کر رہا تھا اور چیک پوائنٹ پر روکے جانے پر خود کو اڑا لیا۔
دھماکا اتنا زور دار تھا کہ قریب کھڑی کئی گاڑیاں تباہ ہو گئیں اور عمارتوں کو بھی شدید نقصان پہنچا اورلاشیں جگہ جگہ بکھرگئیں۔اس خود کش حملے میں ہلاک اور زخمی ہونے والوں میں اکثر فوجی اور طلبا شامل ہیں۔طلبا ترکی میں اسکالر شپ کے حصول کے لیے وزارت تعلیم کے دفتر میں انٹرویو کے لیے قطار میں کھڑے تھے۔
موغادیشو میں ایمبولینس سروسز کے رضا کار کے مطابق دھماکے میں70افرادہلاک اور 50 سے زخمی ہوئے ہیں۔اطلاعات کے مطابق جس وقت دھماکا ہوا اس وقت اقوام متحدہ کے حمایت یافتہ عبوری حکومت کے اراکین مذکورہ عمارت میں ایک اجلاس میں مصروف تھے۔ ۔واضح رہے کہ صومالیہ میں افریقین یونین کی امن فوج تعینات ہے اور گزشتہ 20برس سے صومالیہ میں کوئی موثر حکومت نہیں ہے اور اسلامک گروپ الشّباب ملک پر کنٹرول حاصل کرنے کی کوشش میں مصروف ہے ۔
...........
/169